جام حکومت ٹوئٹر اور فیس بک کی بنیاد پر چل رہی ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل اور سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جام حکومت ٹوئٹر اور فیس بک کی بنیاد پر چل رہی ہے فیس بک میں خبروں کی صداقت کا کتنا تناسب ہے عوام بہتر جانتی ہے زمینی حقائق حکومت کے گفتار کے برعکس ہیں عوامی حکومت ہمیشہ عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی اپنا سب سے مقدم فریضہ سمجھتی ہے امن وامان‘ تعلیم‘ صحت اور خوردونوش کے اشیاء عوام کی استطاعت کے مطابق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ ماندہ کے امیر مولوی صادق کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواں کلی‘ شیخ ماندہ‘ کلی عمر‘ شیزئی اور خروٹ آباد اور سمنگلی کی لاکھوں افراد کے لئے باربار مطالبے کے باوجود نہ تو گرلز کالج اور نہ ہی بوائز کالج کے عوامی حق کو موجودہ حکومت نے تسلیم کیا ہے جو حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کا مظہر ہے اسی طرح مارچ‘ اپریل اور مئی میں کوئٹہ کے ہزاروں لوگ گھروں میں بیمار پڑے رہتے انہی علاقوں میں صحت سے متعلق لوگ رہائشی ہیں حکومت سے متعلق رہائش پذیر ہیں لیکن کسی غریب بیمار کے سرپر ہاتھ نہیں رکھا یہ تو اللہ کی مہربانی تھی اللہ نے سہارا لوگوں کو صحت عطاء فرمائی پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت نے ستم رسیدہ عوام کی کوئی مدد نہیں کی اب بھی امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے قانون کی بالادستی پورے بلوچستان میں کہیں نہیں ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا گیارہ سو روپے اور ایک کلو چینی 87 روپے بھی اس طرح خوددونوش کی تمام اشیاء کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہیں عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں