بالی ووڈ فلم‘شولے’میں اداکاری کرنے والے جگدیپ عرف سورما بھوپالی انتقال کرگئے۔
ہندی فلموں میں بے شمار کامیڈین ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ کامیڈی کے ذریعے عرصہ تک فلم بین طبقے پر راج کیا۔ ہندوستان کے مشہور مزاحیہ اداکار اور 400 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے سید اشتیاق احمد جعفری جو کہ فلمی دنیا میں جگدیپ کے نام سے مشہور تھے آج 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فلم شولے کے علاوہ وہ امتیابھ بچن کی فلم شہنشاہ، فیروز خان کی مشہور فلم قربانی، بلاک بلاسٹر فلم لیلا مجنو جیسے کئی ہٹ فملوں میں نظر آئے۔ مشہور و معروف مزاحیہ اداکار جگدیپ صاحب کو عمر کے ۸۰ سال میں فلم انڈسٹری نے لائف ٹائم اچیومینٹ کے خطاب سے نوازا۔حال ہی میں فلم نگری ممبئی میں آئفا ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں انھیں اداکار رنویر سنگھ کے ہاتھوں خطاب سے نوازا گیا تھا
نئی دلی: بالی وڈ کے سینیئر اداکار اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ 81 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ متعدد امراض کا شکار تھے اور ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہو، انہیں کل ممبئی میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔

ان کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو ‘بوگی ووگی’ ہے۔اشتیاق جعفری 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار، وغیرہ شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مستی نہیں سستی’ میں دکھائی دیے تھے۔ اس فلم میں مرحوم قادر خان، شکتی کپور، جونی لیور اور پریم چوپڑا بھی تھے۔


