حکومت کا عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پیش نظر صرف 3 چھٹیاں دینے کا پلان، ذرائع

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آیا ہے جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق کورونا صورتحال میں حکومت کا عیدالاضحی کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے، صرف تین دن سرکاری چھٹیاں دی جائیں گی، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار ہوں گی۔
کورونا ایس و پیز پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے اقدامات کے طور پر اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، عید الاضحی کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں