کوئٹہ اور گوادر بلوچستان کے سسٹرکیپٹل ہونے چاہئیں: نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام میں سوال اٹھایاہے کہ اگر یہ ریاست لسبیلہ ہے تو اس سے زیادہ بدتر صورتحال ریاست بلوچستان کی ہوگی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص درختوں کے ذریعے ایک نالے کو پار کررہاہے۔نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے ایک اور پیغام میں کہاکہ انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کی مدت کے دوران گوادر کو موسم سرماء کیلئے صوبائی دارالحکومت کو پی سی کے قریب سنگھار پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے قیام کااعلان کیامگر اس پر عمل نہ ہوسکا،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور گوادر ہمارے فیڈریٹنگ یونٹ بلوچستان کے سسٹرکیپٹل ہونے چاہئیں گرمیوں میں لوگ سوئمنگ پول میں کودنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر اس کے برعکس عمران خان تنازعات کے تالاب میں کھودنے کا شوق رکھتے ہیں۔ "کوئی موسم اور وجہ کے آدمی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں