تربت، جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے شہری پریشان

تربت : تربت میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چوری ڈکیتی کی ایک درجن سے زائد وارداتیں، ملزمان قانون کی مضبوط گرفت سے بچ نکلنے میں کامیاب، پولیس اور لیویز کی توجہ ایرانی ڈیزل بردار گاڑیوں پر مرکوز، ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تربت شہر، ڈاکخانہ روڈ، سٹیلائٹ ٹاؤن، سنگانی سر، گلشن آباد، سری کہن شمالی، چاہ سر سمیت دیگر علاقوں میں چوری وڈکیتی کی ایک درجن سے زائد وارداتیں ہوئی ہیں جن میں دوکانداروں اور شہریوں سے نقدی، موبائل فون، ودیگر اشیاء لوٹ لی گئی ہیں لیکن اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیاجاسکا، جبکہ شہر میں سیاہ شیشہ والی گاڑیوں کی بھرمار ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاہ شیشہ والی گاڑیاں مختلف علاقوں میں گاڑیوں میں پٹرول ڈلواکر بغیر پیسہ ادائیگی کے رفوچکر ہوجاتے ہیں، شہری حلقوں کاکہناہے کہ پولیس اورلیویز نے خود کو جرائم اور امن وامان سے عملاً لاتعلق رکھاہے اوران کا سارا توجہ ایران سے آنے والی ڈیزل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی پر ہے، پولیس ولیویز کی بھاری نفری مختلف مقامات پر ناکوں پر تعینات کردی گئی ہے، صرف سی پیک شاہراہ پر پولیس ولیویز کی ایک درجن سے زائد چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیادپر لاکھوں روپے نذرانے وصولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں امن وامان اورجرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر شہریوں نے آل پارٹیز اور انجمن تاجران کے معذرات خواہانہ اورمصلحت پسندانہ کردار کو بھی تنقید کانشانہ بنایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں