اخبار ی صنعت کے حوالے سے پالیسی آخری مرحلے میں ہے، سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری اطلا عات شاہ عرفان غرشین سے ا یکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی ملاقات،اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین کا کہنا تھا کہ 2017-2018 کے بقایاجات کی ادا ئیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کے مسائل سے بخو بی آگاہ اور ان کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے صوبے کے اخبارات وجرائد بھی کرونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صنعت کو مالی دباسے نکالا جاسکے اس موقع پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتا تے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات کے باوجود ڈسپلے اشتہارات کا اجرا نہیں کیاجاتا جبکہ ریگو لر اشتہارات میں بھی مقامی اخبارات کو نظر انداز کیا جارہا ہے سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین کا کہنا تھا کہ صنعت کے مسائل کے حل کیلئے واضح پالیسی پر کام آخری مرحلہ میں ہے جس سے تمام ا سٹک ہولڈر ز کی تجاویز کو شامل کیاگیا ہے۔ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد میں چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو، جنرل سیکرٹری مرتضی ترین،ڈپٹی چیئرمین رضوان ہاشمی،پریس سیکرٹری مدثر ندیم،اور ایگز یکٹیو ممبران نعیم اختر سہیل بلال،منیر بلوچ اور عمران جمالی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں