مذہبی آزادی کے آڑ میں قادیانوں کو قانونی جواز مہیا کیا جارہا ہے، مولانا واسع
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شریعت ،آئین اور قانون سے متصادم فیصلے کیخلاف بروز جمعہ ہر ضلع میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے ملک کے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے فوری طور پر فیصلہ واپس لیا جائے جس قانوں کو بنانے میں ہمارے اسلاف نے قربانیاں دی ہے اسی کے بر خلاف فیصلہ سمجھ سے بلاتر ہے ، قادیانیوں کو انکے مذہب کی کھلی آزادی دینا سراسر مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، مذہبی آزادی کے آڑ میں دھوکہ ،کذب و دجل کو قانونی جواز مہیا کیا جارہا ہے۔ اس بابت قرآن مجید کے غلط حوالے بدنیتی پر مبنی ہیں جو کہ ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے، ائمہ اور خطبا بھی اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں، جمعیت علما اسلام اس فیصلے کیخلاف فریق بن کر نظرثانی کی اپیل کریگی اور ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف جائیگی۔ ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اسلامیان وطن اس غیر اسلامی ،غیر قانونی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے ،بلکہ موقع پر ایمانی غیرت سے اسکو عملاً مسترد کریں گے کارکن اپنے قیادت کے ہدایات کے مطابق اپنے اپنے اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔


