انتخابی ڈکیتی کو عدالت میں ثابت کرکے سرخرو ہوں گے، اصغر خان اچکزئی

چمن (یواین اے)چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 13 دنوں سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں آے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن اداروں کے ایما پر آئندہ الیکشن نہ کروائیں بس اپنے امیدوار کا نام پہلے سے اعلان کیا کریں تاکہ لوگ آپس میں بدزن اور دشمن نہ بنے اور ادارے خود بھی ملکی صورتحال کو چھوڑ کر دھاندلی کی صفائی و ریکارڈ درستگی میں وقت ضائع نہ کریں چمن کے انتخابات میں ایک قبیلے کے لیویز ملازمین کو ڈویژن سے باہر خضدار ٹرانسفر کئے جہاں ان سے اسلحہ چھین کر ایک بند کمرے میں دھکیل دیئے اور یہ کہا گیا کہ اپنا خیال رکھیں یہاں پر سیکورٹی تھریٹ ہے اسی طرح چمن این ایل سی کے ملازمین کو پشاور میں ٹانگ کو ٹرانسفر کئے تاکہ ادارے اپنی دھاندلی چھپا سکیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ملازم کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار یہی ادارے ہونگے اور ان کو ڈی سی دفتر کے سامنے دفنایا جائے گا، ہم انتخابی ڈکیتی کو عدالت میں ثابت کرکے سرخرو ہونگے اور کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنا حق حاصل کئے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں