ہم پر ظلم ہواتوپاکستان 10منٹ میں دہلی پہنچنے گا،بھارتی کسان

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ نویں روز بھی جاری, ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین پر تشدد,کسان رہنماﺅں نے نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا جبکہ بھارتی سکھ ریٹائرڈ فوجیوں نے بھی مودی سرکار کو خبردار کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں مرکز کی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعدکسانوں کے احتجاج میں 200 سے زائد یونینز مارچ میں شامل ہوگئیں۔پنجاب ہائی کورٹ نے کسانوں کو ایک جگہ نہ جمع ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا،مودی سرکار نے کسان مظاہرین سے حواس باختگی میں دہلی کی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھا دی،14 ہزار سے زائد کسان پنجاب ہریانہ شمبھو بارڈر پر جمع ہیں ۔دہلی چلو کسان مظاہرین 1200 ٹریکٹرز کے ساتھ مارچ کی جانب رواں دواں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں