ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایرانی میڈیا ادارے کے مطابق ایرانی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش اور ساتھی مارے گئے۔ اسماعیل شاہ بخش ایران میں تخریب کاری حملوں کا ملزم تھا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ”مرگ بر سرمچار“ کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں