نیپرا نے اوور بلنگ پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

لاہور(انتخاب نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق لیسکو کے تمام ڈویژنز کا اووربلنگ ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے اور 27 فروری تک تمام ڈویژنز میں اووربلنگ کا ڈیٹا فراہم کر دیا جائے گا۔نیپرا عہدیدار کے مطابق فراہم کردہ ڈیٹاکی روشنی میں ایکسینز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگا اور جو افسران اوور بلنگ میں ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف اوور بلنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر بجلی کمپنیوں کے جواب کو نیپرانے غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں