اوتھل میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا

اوتھل (یو این اے)رسمالان بزی ٹاپ کے مقام پر ڈاک ترسیل کرنے والی کمپنی ٹی سی ایس کا لوڈ مزدا ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ رسمالان بزی ٹاپ کے مقام پر ٹی سی ایس کمپنی لوڈ مزدا بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی حادثے میںایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد جیند اور زخمی کی مسعود احمد کے نام سے ہوئی جو ملتان کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں