مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد بلوچستان میں پیپلز پارٹی 17 نشستوں کیساتھ اکثریتی جماعت ہوگئی

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 16 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 12 نشستیں ملی گئیں۔بلوچستان عوام پارٹی 5، نیشنل پارٹی 4 جبکہ اے این پی کو 3 نشستیں ملیں۔ جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کو صوبائی اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی۔بی این پی مینگل اور بی این پی عوامی کو بھی ایک ایک نشست ملی ہے۔ ایک آزاد رکن اسمبلی جبکہ 3 جنرل نشستوں پر حتمی اعلان زیر التوا ہے۔ اسمبلی میں کل اراکین کی تعداد 65 جبکہ حکومت سازی کیلیے 33 کی حمایت درکار ہے۔وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو 6 ،6 وزاتیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں ملیں گی۔ تینوں جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گے۔جس کے تحت وزیر اعلی پیپلز پارٹی اور سینیئر وزیر (ن) لیگ کا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے مشیروں کا تقرر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی پاکستان (ن) لیگ سے کی جائے گی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی (ن) ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں