سندھ میں پولیس تشدد کے خلاف منگل کو یوم سیاہ کا اعلان

کراچی (صباح نیوز)ی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ہفتہ کو کارکنوں کے خلاف جو کچھ ہوا وہ ایک ریاستی دہشتگردی ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہنوں اور بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جے یوآئی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے ،منگل کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ 27 تاریخ کو پورے سندھ میں بھرپور احتجاج ہوگا۔جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کو صبح 8 بجے سے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا گیا تھا جس پر وہاں دھرنا دےد یا گیا ۔ کارکنان نے دھرنا دے کر کراچی حیدرآباد موٹروے پر ٹریفک معطل کردی ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ ہم سندھ اسمبلی پر دھرنا دینا چاہتے ہیں ۔ علامہ راشد سومرو نے کہا کہ پولیس اہلکار زرداری کی نوکری چھوڑ دیں ۔ علامہ راشد سومروپرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ہمارا حق چھینا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ بتائیں ہمیں کس قانون کے تحت شہر میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ۔ کارکنان سندھ اسمبلی کے گھیرا و¿کرنے نکلے ہیں پولیس ہمارے راستے میں زرداری کی ایما پر رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مکراچی میں جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ۔ہم نے مارشل لا کے جبر کا مقابلہ کیا ،زرداری اینڈ کمپنی کے ظلم وجبر کا بھی مقابلہ کریں گے ۔اسلم غوری نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی باتیں کرنے والوں کے چہرے آج کراچی میں بے نقاب ہوگئے ۔گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ۔حکمران اس کو پرتشدد نہ بنائیں ۔ پی پی اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے ۔ قوم کے ووٹ چوری کے بعد سینہ زوری کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ۔ کراچی میں آمرانہ ادوار کی یاد تازہ کی جارہی ہے ۔ کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں