لڑکی کوجلتی انگیٹھی میں رکھ چہرہ جلانے والی جعلی پیرنی کوعمرقید کی سزا

فیصل آباد(صباح نیوز) غلام محمدآبادمیں روحانی علاج کرنے کے نام پرجواں سالہ لڑکی کوجلتی انگیٹھی میں رکھ چہرہ جلانے اورآنکھوں کی بنائی سے محروم کرنے والی جعلی پیرنی کوعدالت نے عمرقیداورجرمانے کی سزاکاحکم سنادیا۔متاثرہ لڑکی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق15 ماہ قبل جعلی پیرنی شمیم نے روحانی علاج کرنے کے نام پر سونیا سلطانہ کے چہرہ کو جلتی انگیٹھی میں رکھ دیاتھا جس سے اس کاچہرہ مکمل جھلس اور آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ غلام محمد آباد میں دسمبر 2023 میں درج ہوا۔تھا۔ سونیا سلطانہ اور والد عبدالغفار کا کہناتھاملزمہ شمیم کو پھانسی پر لٹکتا دیکھنا شدید خواہش تھی۔جعلی پیرنی کے ساتھ دیگر ملزمان بھی میرا چہرہ انگیٹھی پر رکھتے رہے۔ شریک ملزمان کو بھی کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں