نگران دور، حکومتی سیکیورٹیز پر قرض لینے کی شرح میں67 فیصد کمی

اسلام آباد(آئی این پی ) نگران حکومت نے سرکاری سیکیورٹیز پر سابق دور کے مقابلے میں67 فیصد کم قرضے لیے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے بیشتر قرضہ اصل زراور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کیلیے لیا، اس دوران توجہ مالی استحکام پر رہی۔ ترجمان کے مطابق نگران حکومت کو پالیسی ریٹ کی 22 فیصد شرح ملی،نگران حکومت نے قلیل مدت میں داخلی قرضوں کا پروفائل بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی، سابق دورمیں سرکاری سکیورٹیز پر قرضوں کا حجم5831ارب، نگران دور میں1896ارب رہا۔ مالی خسارہ فنانس کرنے کیلیے قرضے طویل المدت ڈیٹ سکیورٹیزکی طرف موڑے، پالیسی ریٹ سے3تا 4 فیصد کم شرح پر قرضے لیے ، میچوریٹی کی اوسط مدت تین سال کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں