الٹی گنگا ، اشیائے خردونوش یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی، عام مارکیٹ میں سسٹی

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں روز مرہ کی اشیاءیوٹیلٹی سٹورز پر مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق سبسڈی کے باوجود کئی اشیاءیوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی اوپن مارکیٹ میں سستی ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا عام مارکیٹ کی نسبت 48.21 روپے مہنگا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے میں دستیاب ہیں،عام مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 2792 روپے میں دستیاب ہے، سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے،عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے میں دستیاب ہیں،سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 13.53 روپے مہنگے ہیں،مارکیٹ میں سفید چنے 391، یوٹیلیٹی سٹورز پر 405 روپے میں دستیاب ہیں،چینی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 9 روپے مہنگی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155، مارکیٹ میں 146 روپے میں دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں