آج بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بارش اوربرفباری کاامکان

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جو تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گاکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیونی میں 15اور گوادر میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں