ابوبکر جیل سے رہا ہوئے تو نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، اہلیہ اسماءمحمد

بغداد(این این آئی)داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کے زیادہ تر ارکان کا تعلق مراکش، تیونس اور لیبیا سے تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے انکشاف کیا کہ داعش کے زیادہ تر ارکان کا تعلق مراکش، تیونس اور لیبیا سے تھا۔ تنظیم کو غیر ملکی لوگ کنٹرول کرتے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ جب وہ جیل سے رہا ہوئے تو وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔ انہیں امریکی ڈرون اور طیاروں کا شدید خوف تھا۔ گرفتاری کے خوف سے ہمیں محفوظ مقامات پر رہنے کو کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں