بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کوئٹہ سے 7 ، نصیر آباد ڈویژن سے 5 اراکین منتخب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پرکوئٹہ سے 7 جبکہ نصیر آباد ڈویژن سے 5 خواتین منتخب ہوگئیں۔ 8 فروری 2024ءکے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی کامیابی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سے مسلم لیگ (ن) کی کرن حیدر اور عالیہ کامران قومی اسمبلی، مسلم لیگ(ن) کی راحیلہ حمید درانی، بلوچستان عوامی پارٹی کی فرح عظیم شاہ، جمعیت علما اسلام کی شاہدہ رﺅف، نیشنل پارٹی کی ام کلثوم اور عوامی نیشنل پارٹی کی سلمیٰ بی بی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ نصیرآباد ڈویژن سے 5 خواتین منتخب قرار پائی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کی اختر بی بی قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ، شہناز عمرانی، مسلم لیگ(ن) کی ربابہ خان بلیدی اورہادیہ نواز رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ، قلات ڈویژن سے پیپلز پارٹی کی ازبل زہری خضدار سے قومی اسمبلی اور جمعیت علمااسلام کی صفیہ بانو سوراب سے رکن صوبائی اسمبلی جبکہ پیپلز پارٹی کی مینا بلوچ مکران ڈویژن سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں