ڈپٹی کمشنر خاران گاڑی کی ٹکر سے زخمی لیویز اہلکار کے علاج و معالجے پر توجہ دیں، جے یو آئی

خاران (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا نعیم ثناءنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو روز قبل دوران ڈیوٹی گواش چیک پوسٹ پر گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا لیویز سپائی خالد احمد جو اس وقت ٹراما سینٹر میں بے یار و مددگار پڑا ہوا ہے ڈپٹی کمشنر خاران کی طرف سے اس کی بہتر علاج کے لیے کوئی تعاون نہیں ہورہا۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے یہاں ایمبولینس بھیج کر اپنے ریفرنس پر کوئٹہ ریفر کیا تھا مگر اس کے بعد سے اب تک اس کی طرف سے کوئی پرسان حال نہیں، زخموں سے چور خالد احمد کا علاج اچھے طریقے سے نہیں ہورہا اور نہ ڈاکٹر اس کی طرف کوئی خاص توجہ دے رہے ہیں، ایک لیویز سپائی جس کو ایمبولینس کے ساتھ خالد احمد کے ساتھ بھیجا گیا تھا اب اس کو بھی واپس آنے کے لیے لیویز لائن سے کال کیا گیا ہے کہ آپ نے اپنے خرچے پر واپس خاران آنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خاران کے اپنے فورس کے جوانوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوس ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں