راولپنڈی میں پتنگ بازی کے جرم میں گرفتار شخص پر تشدد کرنیوالا اہلکار معطل کردیا گیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں تعینات اے ایس آئی نے پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او نے ا±سے معطل کیا اور پھر مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانے وارث خان میں پتنگ بازی پر پکڑے جانے والے نوجوانوں پر تھانیدار نے بدترین تشدد کیا۔ شہزاد نامی اے ایس آئی تشدد کے ساتھ نوجوان کو سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں