جی ڈی اے اولڈ ٹاﺅن بحالی منصوبہ کے تحت نئی شاہراہوں کی تعمیر تیزی سے جاری

گوادر (نامہ نگار) جی ڈی اے کی جانب سے اولڈ ٹاﺅن بحالی منصوبہ کے تحت شہر کے مشرقی ساحل پر ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر دیمی زر روڈ پر بلیک ٹاپنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ دیمی زر روڈ شہر کے ماہیگیر آبادیوں اور کاروباری مراکز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔ دیمی زر روڈ منصوبہ میں ڈرین لائن، سیوریج لائن سمیت بیچ پلے ایریاز کی تعمیر بھی شامل ہے، دیمی زر روڈ کو سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ (ایئر پورٹ روڈ) کے ساتھ پانچ مختلف مقامات پر لنک روڈ کے ذریعے منسلک کیا جائیگا جو کہ ایئرپورٹ روڈ کی بھاری ٹریفک کا بوجھ دیمی زر روڈ پر منتقل ہوچکے تقسیم ہو جائیگی جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔ جی ڈی اے اولڈ ٹاﺅن بحالی منصوبہ کے تحت ایک اور شاندار شاہراہ استاد عبدالمجید گوادری روڈ زیر تعمیر ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ (ائیرپورٹ روڑ) مکی مسجد تا ملافاضل چوک تک تعمیر و توسیع کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جی ڈی اے بی اینڈ آر آفس کے مقام پر میرین ڈرائیو سے براستہ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال تا شائین چوک، بی اینڈ آر آفس سے آر سی ڈی سی کلب اور بوائز ماڈل ہائی اسکول سے میرین ڈرائیو تک لنک روڈ کی تعمیر پر کام شروع کررہی ہے جو کہ اولڈ ٹاﺅن بحالی منصوبہ کے ابتدائی مرحلے میں شامل ہیں۔ شہر میں نئے شاہراہوں کی تکمیل سے شہر کی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی خاطر خواہ اصافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں