کوہلو کی تحصیل کاہان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوہلو (انتخاب نیوز) تحصیل کاہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہان کے علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل علیحدگی پسند تنظیم نے کاہان کے ایک مقامی شخص لالا مری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا آج لالا مری کے بھائیوں نے علیحدگی پسند تنظیم کے اہلکار جو دو موٹر سائیکلوں میں چار لوگ سوار تھے جارہے تھے پر فائرنگ کی جس کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں