ہمارے ارکان کو اسمبلیوںمیں پہنچنے سے روکا جارہا ہے ،سنی اتحاد کونسل

فیصل آباد(آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ منتخب ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہے۔ شریف خاندان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔نگران حکومتیں پر امن اور شفاف الیکشن کروانے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ ہمیں اسمبلیوں میں جانے سے روکا گیا تو نتائج غیر جمہوری ہوں گے۔ہماری مخصوص نشستوں کے بغیرپنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بقیہ نمبر71صفحہ7پر
بیان میں کیا ہے مزید انہوں نے کہاکہ ہمارے اراکین اسمبلی کو اسمبلیوں میں پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔ مخصوص نشستوں کے بغیر پنجاب اسمبلی کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔ مریم بی بی نے ذاتی خواہش پر عمران ریاض خان کوغیر قانونی گرفتار کروایا۔پنجاب میں انتقامی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ مجموعی طورپر صرف 23ہزار ووٹ لیکردھاندلی سے جیتنے والی مریم نواز وزیر اعلیٰ بننے کی اہل نہیں۔ اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روکنے والے عناصر باز آجائیں۔ ملک کو ڈاکوﺅں اور مینڈیٹ لٹیروں کے سپرد نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ غریب آدمی کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ اسرائیل غزہ سے اپنی فوج نکالے اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں