بندوق نہیں، قلم کی طاقت کا ساتھ دینگے، پرنسز رضیہ احمد زئی

قلات: سیاسی و سماجی کارکن پرنسز رضیہ احمدزئی نے کہا ہے کہ ہم غریب عوام کی خون کا سودا نہیں کرتے جن قوموں کو اتحاد و اتفاق محنت اور انسانیت و حق پرستی کی تعلیم دی جاتی ہیں وہ کبھی بھی خون خرابہ کو پسند نہیں کرتے ہمارے لیئے پنجابی بلوچ پٹھان سندھی سب ایک ہیں جہاں کہیں بھی ناحق کیا جائے گااسے ناحق بولا جائے گااور ہم ان کے خلاف آواز بھی بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم بندوق کے زور سے نہیں قلم کی طاقت سے حق کا ساتھ دیں گے اور انشاء اللہ ہمیشہ حق پر کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس کے لیئے چاہے ہماری نام سے پرنسز کا لیبل بھی ہٹایا جائے انہوں نے کہاکہ صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم امیر بلوچستان کے غریب عوام کے حقوق کے حصول کے لیئے اپنی جدوجہد سیاسی و جمہوری انداز میں کرتے رہیں گے اور اپنے غریب عوام کو ان کا جائز حق دلاکر رہیں گے انہوں نے کہا ہیکہ بلوچستان کی محرمیوں کو ازالہ اس وقت ہوسکتی ہے جب یہاں کے غریب عوام کو صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کیئے جائیں گے اور وفاقی ملازمتوں میں انہیں برابر کا حصہ دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں