مردان میں کارروائی، فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق، 2 ماتحت زخمی، دو مشتبہ افراد ہلاک

پشاور (انتخاب نیوز) مردان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان جاں بحق ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب مشتبہ افراد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں تخریب کاروں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب محسن قادر مارا گیا۔دوسری جانب ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں