طلبہ کی ذہنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن کا کردار قابل تعریف ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کوئٹہ میں بلوچستان کی یونیورسٹیوں کی طلباءوطالبات کے درمیان پاکستان ڈبیٹنگ چیمپئن شپ 2023-24ءکے علاقائی راﺅنڈ کے لئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں بلوچستان کے جامعات سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات دیئے گئے عنوانوں پر تقریریں کیں۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ نے طلباءوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے غیر نصابی سرگرمیوں حصہ لینے سے خوداعتمادی میں اضافی ہو جاتا ہے اسلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو چاہئے کہ وہ ہر تین مہینے کے بعد اسطرح کے ڈیبیڈز کا انعقاد کریں تاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر زور دیا کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوںں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تیاکہ وہ باصلاحیت بن جائے اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔قبل ازیں ڈائریکٹر ایچ ای سی ظہوراحمد بازئی نے اس چیمپئن شپ کو انعقاد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی کوشش ہے کہ یونیورسٹیوں کے طلباءوطالبات کے ذہنی نشوونماءکو پروان چڑھایا جائے اور معاشرتی مسائل پر ان کی خیالات کو جانچا جائے تاکہ معاشرے کو سدھارنے کے لئے ان کے تجربے کا کا بہتر طور پر استعمال کی جاسکے۔ اس موقع پرججز اور بیوٹمز یونیورسٹی کے انتظامیہ کا تقریب کو منعقد کرنے میں بھر پورتعاون کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر پروفیسر عبد الخالق حفیظ اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ظہور احمد بازئی نے تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباءوطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں