کیڈٹ کالج خاران، جی ڈی اے اور زیارت سمت چار جاری و نئے منصوبوں کیلئے2000 ملین روپے مختص

اسلام آباد۔: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کیلیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کیلئی2000.647 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ خزانہ ڈویڑن کے حکام کے مطابق خزانہ ڈویڑن نے صوبہ بلوچستان میں چار جاری اور نئے منصوبوں کیلیے 2000.647 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ان میں کیڈٹ کالج خاران کے جاری منصوبے کی تعمیر کیلئے 349.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 1209.990 ملین روپے لاگت آئے گی۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبے کیلئے 800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 2500 ملین روپے لاگت آئے گی۔ گوادر سیف سٹی کے جاری منصوبے کیلیے 600 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 2269 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ڈویلپمنٹ آف زیارت ٹاؤن کے نئے منصوبے کیلیے 200 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کے منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ 1200 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ خزانہ ڈویڑن کے ان چار منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 2000.647 ملین روپے لاگت آئے گی۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں