‘انشائاللہ مولانا کو منالیں گے, آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے کے لیے منالیں گے۔ جمعہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ کیا مولانا فضل الرحمان کو کو راضی کر لیں گے؟دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ساتھ چلنے کی دعوت لے کر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی، ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نہ ووٹ مانگنے آئے تھے نہ ہی انہوں نے ووٹ کی بات کی، ملاقات میں ملک کو درپیش مشکل سیاسی حالات پر بات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں