غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے،سی سی آئی کا فیصلہ صوبے اور وفاق کرتے ہیں، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آئی پی سی فہمیدہ مرزا کا سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی آئی کے متعلق غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے۔ سی سی آئی کا فیصلہ صوبے اور وفاق کرتے ہیں۔ کسی کا اختلاف ہو تو اسے قانون کے مطابق چیلنج کرنے کا حق ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سی سی آئی کی میٹنگ سے پہلے رپورٹ صوبوں کو بھیجی گئی۔ وزیراعلی سندھ سمیت کسی نے بھی اس وقت اختلاف نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام وزرا اعلی کو سی سی آئی میٹنگ کے حق میں یا اس کے خلاف میں ووٹ دینے کا حق ہے۔ رولزآف بزنس کے تحت ی سی آئی ریکارڈ رازدارانہ رکھا جاتا ہے اور ممبران کے ساتھ شیر کیا جاتا ہے۔ سعید غنی نے رازداری کی خلاف ورزی اور غلط نمائندگی کی ہے۔ سندھ کے لوگ میری جدوجہد کے گواہ ہیں۔ میں نے ہمیشہ سندھ اور سندھ کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سندھ کے غریب اضلاع کی معیشت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ سندھ کے عوام کی معاشی حالت تباہ ہو رہی ہے۔ فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ عوام پانی کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن بہری سندھ حکومت کچھ نہیں سن رہی۔ صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں