لاڑکانہ، ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج، سسئی سمیت متعدد کارکنان گرفتار
لاڑکانہ(انتخاب نیوز) لاڑکانہ میں ہدایت لوہار کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا،تفصیلات کے مطابق خواتین کی جانب اپنے حقوق اور مطالبات کے حق میں پر امن ریلی پر سندھ پولیس نے دھاوا بول دیا جس کے بعد ناری جمہوری محاذ رہنما کامریڈ فوزیہ سینگار،سسئی ، سورٹھ لوہار ، پی آر ایس ایف کے امجد سندھی سمیت پیشتر کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ ہدایت لوہار کے قتل کے خلاف سسئی لوہار کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا، علاوہ ازیں مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا گیا اور گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
Load/Hide Comments


