حروف ناشناسی کا شکار بچوں کی خصوصی تعلیم کا بل سینیٹ میں منظور

اسلام آباد:حروف ناشناسی کا شکار بچوں کی تعلیم کے خصوصی اقدامات کے لیے بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی سنیٹر ثمینہ سعید کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ثمینہ سعید کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ حروف ناشناسی کے شکار بچوں کے اسکول میں داخلے کے وقت بیماری کا ٹیسٹ کیا جائے اساتذہ کو حروف ناشناسی کا شکار بچوں سے متعلق تربیت دی جائے۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے میں کہا گیا ہے کہ اسکولز یقینی بنائیں کہ متاثرہ بچوں کو سادہ اور واضح ہدایت دی جائے اور حکومت اسکولز میں تھیراپسٹ کا تقرر بھی کرے۔
بل میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ حروف ناشناسی کا شکار بچوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے اور حروف ناشناسی کا شکار بچوں کے لیے آگہی پروگرام بھی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں