ایوانِ بالاسینیٹ کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار نظریہ پاکستان کے خلاف بیان نہیں دیں گے، ایسا بیان نہیں دیا جائے گا جس سے آرمڈ فورسز، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک ہو، سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے سے اجتناب کریں گے، کسی بھی کرپٹ اور غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی امیدوار کو جتوانے کے لیے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت نہیں لی جائے گی، سرکاری ملازمین کسی بھی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے اجتناب کریں گے، کسی بھی امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، کامیاب امیدوار پانچ روز میں انتخابی اخراجات کی تفصیل ریٹرننگ افسر کو دیں گے۔
Load/Hide Comments


