تعلیمی ترقی کے دوسالوں کے بجٹ کا 10فیصد خرچ نہیں ہوا، ثناء بلوچ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ 2020-21کے بجٹ میں تعلیمی بجٹ میں 27فیصد کمی کی گئی ہے ہونا یہ چاہیے تھا کہ 3سالوں کے غیر استعمال شدہ بجٹ کو ملا کر جنگی بنیادوں پر ترقی تعلیم منصوبہ بنایا جاتا۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ثناء بلوچ نے لکھا ہے کہ بلوچستان کا تعلیمی ترقی کا دو سالوں 2019اور 2020بجٹ کا 10فیصد خرچ نہیں ہوا۔ 2020-21میں 27فیصد تعلیمی بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ 3سال کے غیر استعمال شدہ بجٹ کو ملا کر جنگی بنیادوں پر ترقی تعلیم منصوبہ بنایا جاتا کیونکہ بلوچستان کو دانستہ طور پر اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں