سردار اختر جان مینگل کے تحفظات دور کرنے کیلئے کوششیں جارہی ہیں،منورہ منیر بلوچ

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منورہ منیر بلوچ نے کہاہے کہ وزیرا عظم عمران خان کی وژن کے مطابق بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے کی ترقی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 81ارب روپے رکھے گئے ہیں بلکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کیلئے فیزبلٹی کی مد میں 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں سردار اختر جان مینگل کے تحفظات دور کرنے کیلئے کوششیں جارہی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 81ارب روپے ڈویلپمنٹ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے رکھے ہیں کوئٹہ کراچی شاہراہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرینگے جب پی ایس ڈی پی سے ڈراپ ہوا تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پرزور مطالبہ کیاانہوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کیلئے 10ارب روپے پہلے مرحلے میں فیزیبلٹی کیلئے جاری کیا،عمران خان کے وژن کے مطابق بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں رکھاہے 70سالوں سے بلوچستان کو لوٹا جارہاہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ساحل وسائل پر کوئی سودے بازی نہیں کریگی وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کیلئے کینسر ہسپتال سمیت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان میں ہوا ہم نے اس دفعہ تجویز دی ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج اور اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ اس کے ثمرات بلوچستان کی عوام کو پہنچے بلوچستان کے حقوق کیلئے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان متحد ہیں کوئٹہ کراچی روٹ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک تحفہ ہے ہم نے ہمیشہ بلوچستان کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں اٹھائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سردار اخترجان مینگل کے تحفظات دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں