مسائل کی بنیاد موجودہ کٹھ پتلی حکومت اور وزیراعلی ہیں،مولانا واسع

کوئٹہ؛جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ حکومت بناتے وقت آزاد اراکین کا پورا اصطبل خریدنے والے آج خیبرپختونخوا ہ میں کسی بے بس وزیر پر کرپشن کا الزام لگاکر فارغ کرنا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے آج بھی بڑے مگرمچھ کابینہ کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ اب مزید ڈراموں کا وقت گزر چکا ہے صوبائی امیر نے بلوچستان کے عوام کے مسائل پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام مسائل کی بنیاد موجودہ کٹھ پتلی حکومت اور وزیراعلی ہیں یہ مسائل حل کرنا تو دور کی بات ہے ان کا موقف کسی بھی سطح پر پیش کرنے کی ہمت نہیں ہے بارڈر کی بندش سے معاشی بحران پیدا ہوا لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ گیا کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کی نااہلی اور سستی کی مثال نہیں رہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال غریب اور مزدور طبقہ بہت متاثر ہوا ان کی بحالی کیلئے حکومت زبانی دعووں کے سوا کچھ نہ کرسکی اسی طرح نجی تعلیمی اداروں کو کوئی ریلیف دینے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں عوام دشمنی اور صوبے کے ساتھ ناانصافی کی رہی سہی کسر ظالمانہ اور یکطرفہ بجٹ نے پوری کی کہ جس میں من پسند اور غیر منتخب افراد کو نوازا گیا اور صوبے کے حقیقی مسائل پس منظر میں چلے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ملکی سطح پر این ایف سی اور اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں جس کی جمعیت علماء اسلام بھرپور مخالفت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں