بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی،وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں،وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے، ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنا لیا ہے۔پیر کو بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی،وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں،وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ وہ آخری بندہ ہے جس نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا،خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی،ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹواس قسم کی باتیں نہ کریں وہ یاتو سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں،بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا۔انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنا لیا ہے،اانہوں نے ماضی کی ایک بڑی پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے،بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں،بلاول بھٹو کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹوزرداری کو 10 بار سوچنا چاہیے تھا،وہ اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں۔(رڈ)

اپنا تبصرہ بھیجیں