امریکی پابندیوں سے انکار: چین اور ایران کے درمیان دفاعی اور تجارتی شراکت داری

ایران اور چین نے خاموشی سے ایک شراکت داری کا مصودہ تیار کر لیا ہے جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی اور دفاعی سطح پر وسیع تعاون کریں گے-

اس شراکت داری کی تجویز سب سے پہلے چینی صدر شی جنگ پنگ نے 2016 میں اپنے دورہ ایران کے دوران دی تھی جس کی منظوری ایرانی صدر حسن روحانی کی کابینہ نے جون میں دی ہے (اے ایف پی/ایرانی صدارتی دفتر/ ایچ او)

ایران اور چین نے خاموشی سے ایک شراکت داری کا مصودہ تیار کر لیا ہے جس میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی اور دفاعی سطح پر وسیع تعاون کریں گے-

یہ معاہدہ ایران کے توانائی سمیت باقی سیکٹرز میں چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ مجوزہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا جن میں وہ ایرانی حکومت کے جوہری اور عسکری مقاصد کو بنیاد بنا کر ایران کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شراکت داری پر مبنی یہ مصودہ 18 صفحات پر مبنی ایک مجوزہ معاہدہ ہے جو ایران میں بینکنگ، مواصلات، بندرگاہوں، ریلویز اور درجنوں دوسرے منصوبوں میں چین کے کردار میں اضافہ کرے گا۔

ایک ایرانی عہدیدار اور تیل کے تاجر کے مطابق اس کے بدلے چین اگلے 25 سال تک ایران سے متواتر اور خصوصی رعایتی قیمت پر تیل حاصل کرے گا۔

نیو یارک ٹائمز کی جانب سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایران اور چین کے درمیان عسکری تعاون اور چین کو ممکنہ طور پر اس خطے میں قدم جمانے کا موقع بھی ملے گا جہاں امریکہ دہائیوں سے تزویراتی مقاصد کی وجہ سے موجودگی رکھتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تربیتی مشقیں، مشترکہ ری سرچ اور ہتھیاروں کی تیاری سمیت خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی ہو گا۔ جس کا مقصد ’دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا، منشیات اور انسانی سمگلنگ کا خاتمہ اور سرحدی علاقوں میں جرائم پر قابو پانا ہو گا۔‘

اس شراکت داری کی تجویز سب سے پہلے چینی صدر شی جنگ پنگ نے 2016 میں اپنے دورہ ایران کے دوران دی تھی جس کی منظوری ایرانی صدر حسن روحانی کی کابینہ نے جون میں دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ ہفتے کیا ہے۔

اگر یہ معاہدہ تفصیلات کے مطابق عمل میں آتا ہے تو یہ شراکت داری چین اور امریکہ کے درمیان خراب ہوتے تعلقات میں ممکنہ طور پر مزید تنازعات کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں