سپریم کورٹ میں بلوچستان کے انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

کوئٹہ:سپریم کورٹ آف پاکستان کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمی کے معزز ججز جسٹس جناب جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس جناب جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس جناب جسٹس مظہر عالم خان میاخیل پر مشتمل تین رکنی بنچ آج بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے انتخابی امیدواروں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کریگا،بنیچ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف،سابق صوبائی وزیر طاہر محمود،میر عاصم کرد گیلو،نواب جنگیز خان مری، نوابزادہ لشکری رئیسانی،سردار سعید لانگو،سردار یار محمد رند،جمیل احمد دشتی،عبدالقہار خان ودان،مرحوم وڈیرہ عبدالخالق،حاجی محمد حسن شیرانی،شکیل احمد درانی،یعقوب بزنجو،عبدالرف رند،میر اصغر رند،سردار عبدالرحمان کھیتران،اکبر آسکانی،رشید دستی کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں