ٹی 20فزیکل فٹنس کیمپ، پی سی بی نے 29کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق 29کھلاڑی کیمپ کیلئے آج رپورٹ کی جائے گی اور فٹنس کیمپ منگل سے کوکول ایبٹ آباد میں شروع ہو گا، تفصیلات کے مطابق مارچ 26سے شروع ہونے والا کیمپ 8اپریل کو اختتام پذیر ہو گا، کیمپ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث ، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان ،عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی ،محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر،عامر جمال، حارث رو¿ف اور محمد عامرشامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے ، یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں