عمران خان کیخلاف تمام فیصلے دباﺅ میں دئیے گئے، ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2سال سے عدلیہ میں مداخلت کا کہتے چلے آ رہے تھے، جج صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی، اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشری میں مداخلت ہوئی ہے، ہم مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہر ایک جج کو پریشر میں لایا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحبان نے اپنے خط میں مداخلت کا لکھا ہے، ٹیریان کا کیس بھی ہم میڈیا کے سامنے لاچکے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6جج صاحبان پریشر سے متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک جج صاحبان نے کہا نہیں پتہ میرے بچے کہاں ہیں، ایک جج صاحب نے کہا میرے بیٹے کا ولیمہ مو¿خر کرایا گیا، مطالبہ کرتے ہیں ججز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جن ججز نے خط لکھا ان کے خاندان والوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں اس عمل کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکوائری ہو، بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ اس کی انکوائری فل اوپن کورٹ میں کرے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو منصف بیٹھے ہیں وہ اپنی داستان خود بتارہے ہیں، منصف خود انصاف کے طلبگار ہیں، خط کے پیرا 5میں لکھا ہے مداخلت ہوئی اور ہورہی ہے، یہ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ تھا، پی ڈی ایم حکومت نے عمران خان کے خلاف 200کیسز بنوائے۔بانی تحریک انصاف کی فوری رہائی ہونی چاہیے، انکے کے خلاف تمام فیصلے دباو¿ میں دیئے گئے ہیں۔وکلا کے تمام بار کونسل اور ایسوسی ایشن سے درخواست کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر عدلیہ کی آزادی کیلئے اکٹھے ہوں، ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس پر لارجر بنچ بنایا جائے، کل سے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ اس کی سماعت شروع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں