بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا

کوئٹہ( این این آئی) سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا۔ جو کہ زاہدان میں اپنے مختصر قیام کے دوران زاہدان کے تجارتی وفود سے دونوں ممالک کے تجارتی معاملات اور اس کی بہتری کے لئے ملاقات کرینگے اور دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے لئے ویزہ کے حصول میں آسانیوں کے حوالے سے زاہدان میں مقیم پاکستان کے کونسل خانہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ جس کے بعد وہ زاہدان میں موجود صوبہ استان بلوچستان کے گورنر سے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔جس کے بعد وہ اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے شہر تہران میں منعقد بزنس ایکسپو 2024 میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں