تحریک انصاف کے عزائم امن دشمن قرار، پارٹی اداروں کیخلاف مہم کے ساتھ منتیں کر رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کےخلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور مشتبہ افراد کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم امن دشمنی کے ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں امن دشمنی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کےخلاف مہم چلانے والےکس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں