ضلعی انتظامیہ خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو تحفظ دے، آل پارٹیز

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار کی سیاسی جماعتوں، مزدور اور ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ فورم آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس انجمن تاجران ضلع خضدار کے دفتر میں زیرصدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئر مین جمعیت علما اسلام خضدار کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما ڈاکٹر عمران میراونی ،آل پارٹیز کے رابطہ سیکرٹری وپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکری خلیل احمد گرگناڑی ، آل پارٹیز کے فنانس سیکرٹری و نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری عبد الوہاب غلامانی ،آل پارٹیز کے سیکرٹری اطلاعات خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی ،ٹکری بشیر احمد ایڈوکیٹ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما عید محمد ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن رہنما ڈاکٹر حضور بخش زہری،نیشنل پارٹی کے رہنما شیر احمد قمبرانی ،خضدار بار ایسوسی ایشن کے کابینہ کا ممبر غلام نبی ایڈوکیٹ ،خضدار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خضدار کے امن و امان کی صورت کا جائزہ لیا گیا اس حوالے سے خضدار انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں امن و امان کی قیام کے لئے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کرے شہر کے اندر مثبت سیاسی و کاروباری سرگرمیوں کی تحفظ کرنا ضلعی انتظامیہ اور لائن فورسز کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو پوراکرکے عام لوگوں کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنایا جائے چادرو چار دیواری کی تحفظ کیا جائے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعہ سے حل کیا جائے ضلعی انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کرنے بجائے،ان کے فرائض منصبی کے لئے ان سے معاونت کی جائے۔ اس سلسلے میں یہ بتانا ضروری ہے کہ خضدار شہر میں اسٹریٹ کرائم کا ریشو بڑھ رہا ہے ،آئے روز لوگوں کے موٹر سائیکلیں چھینی لی جاتی ہیں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں کو ان کی نقدی اور موبائلوں سے محروم کردیا جاتا ہے حتی کہ خواتین سے ان کے پرس موبائل نقدی چھیننے جیسی اخلاق سوز واقعات پیش آ جاتے ہیں ،لوگ اپنے دکانوں اور گھروں میں اپنے آپ کو غیرمحفوظ تصور کررہے ہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ سے ایک دن قبل فروٹ منڈی کے صدر کے گھر میں ڈکیتی اور ان کی قتل کے لرزہ خیز واقعات کے ذمہ داروں تک ابتک نہیں پہنچنا افسوس ناک ہے، جبکہ شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی کی صورت حال انتہاءخراب ہے کیسکو کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کی بلنگ بڑہادی گئی ہے لیکن ان کو بجلی کی فراہمی کا دورانیہ کم کردیا گیا جس کی وجہ سے ان کی کھڑی فصلوں کی تباہی ہورہی ہیں ، اگر یہ صورت حال رہتی ہے تو ہمارے اگلے سیزن کی فصلیں ضائع ہو جائیں گے زمینداروں کو کروڑوں روپیہ کے نقصان ہونے کے ساتھ عوام کو اجناس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑیگا ،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کو بھی زیر غور لایا گیا کہ خضدار میں مہنگائی اپنی عروج پر ہے ناجائز منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مقدس ماہ میں مہنگاءکا طوفان ہے، ذمہ دار ادارہ مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اس حوالے کمشنر قلات ڈویژن کو ایک خصوصی خط بھیجا جائیگا اور اس خط میں کمشنر قلات کو ان تمام حقائق سے آگاہ کیا جائیگا اور ان سے مطالبہ کیا جائیگا بحیثیت ڈویژن کے سربراہ کے ان مشکلات کے لئے فوری اور ضروری اقدامات کرے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی احتجاج کی راہ اپنانے مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں