سولر پینلز پر فکسڈ ٹیکس لگانے میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن نے خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی، تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی یاپا ور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی، اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ امیرواں کے بے تحاشہ سولر پینل لگانے سے غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے فی یونٹ نرخ میں 3.35روپے فی یونٹ اضافہ ہو گا، سولر ائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد نیا نرخ دینے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید کرتے ہوئے پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں