ایران، بلوچستان میں حملہ، سیکورٹی افسر سمیت تین افراد ہلاک

تہران(این این آئی)ایران کے صوبہ بلوچستان میں حملے میں ایک افسر اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپیشل کمانڈو فورسز سے تعلق رکھنے والے گشتی یونٹ کو نشانہ بنایا گیا جو نوروز کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار تھا۔ ایران کے جنوب مغربی صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کمان کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے اطلاع دی کہ اس صوبے میں مسلح حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ۔پولیس کے بیان کے مطابق اسپیشل کمانڈو فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک گشتی یونٹ کے دو اہلکار، جن پر نوروز کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تھی، حملے کے نتیجے میں مارے گئے۔پولیس کی گاڑی کے قریب ایک خاندان کے افراد کو لے جانے والی ایک اور کار کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے دو افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں