نو مئی کیس، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر تحریک انصاف کے آٹھ کارکنان پھر گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ نو مئی کے کیس میں رہائی پانے والے تحریک انصاف کے آٹھ کارکنان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، کارکنان میں اسد اللہ، رضوان اللہ، ابرار، احمد علی و دیگر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا، واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیاتھا اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں