چھ ججز کے معاملے پر انکوائری کا اعلان، عدلیہ بتائے خط مس کنڈکٹ ہے یہ نہیں، اعظم نذیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے جائیں گے، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے، وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے،کسی بھی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اچھی ساکھ والے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کرائی جائےگی۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان کیا۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کابینہ میں یہ معاملہ رکھیں گے، یہ معاملہ ہم عدلیہ پر چھوڑتے ہیں کہ یہ خط مس کنڈکٹ ہے یا نہیں، ٹی او آرز میں اس خط اور ماضی کے معاملات بھی شامل ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں