حب، سینٹرل جیل گڈانی کا قیدی اسپتال میں دوران علاج چل

حب(نمائندہ انتخاب )سینٹرل جیل گڈانی کا قیدی کراچی اسپتال میں دوران علاج چل بسا متوفی ریاض الٰہی بلوچ کے لواحقین کے مطابق انھوں نے متوفی کی بیماری کی وجہ سے بار ہا درخواستیں دیں تاہم اس حوالے سے جیل انتظامیہ کے مطابق 9/Cکے کیس میں 14سال کا سزا یافتہ تھا تاہم بیماری کے حوالے سے عدالتی احکامات کی روشنی میں اُسے کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا متوفی کے ورثاء نے واقعہ پر سخت احتجاج کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں